وحدثناه احمد بن المنذر ، حدثنا حماد بن اسامة ، حدثنا ابو العميس ، اخبرني قيس ، فذكر بهذا الإسناد مثله. (حديث موقوف) وزاد: قال وزاد: قال ابو اسامة ، فحدثني صدقة بن ابي عمران ، عن قيس بن مسلم ، عن طارق بن شهاب ، عن ابي موسى رضي الله عنه، قال: كان اهل خيبر يصومون يوم عاشوراء، يتخذونه عيدا، ويلبسون نساءهم فيه حليهم وشارتهم، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " فصوموه انتم ".
قیس سے اس اسناد سے مروی ہے کہ اس میں یہ مضمون زائد ہے کہ ابواسامہ نے کہا: روایت کی مجھ سے صدقہ بن ابوعمران نے قیس بن مسلم سے، انہوں نے طارق سے، انہوں نے ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے کہا ابوموسیٰ نے خیبر کے یہود روزہ رکھتے تھے عاشورے کے دن اور اس دن عید ٹھہراتے تھے اور اپنی عورتوں کو زیور پہناتے تھے اور ان کو سنوارتے تھے اور سنگارتے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ بھی روزہ رکھو۔“