وحدثنا ابن ابي عمر ، حدثنا سفيان بن عيينة ، عن الزهري بهذا الإسناد، سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول في مثل هذا اليوم: " إني صائم فمن شاء ان يصوم فليصم "، ولم يذكر باقي حديث مالك ويونس.
زہری سے اسی اسناد سے مروی ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے یہ سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ فرماتے تھے: ”آج کے دن کے لیے میں روزے سے ہوں پھر جو چاہے روزہ رکھے۔“ اور باقی حدیث مالک اور یونس کی انہوں نے بیان نہیں کی۔