حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا عبيد الله بن موسى ، اخبرنا شيبان ، عن اشعث بن ابي الشعثاء ، عن جعفر بن ابي ثور ، عن جابر بن سمرة رضي الله عنه، قال: " كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يامرنا بصيام يوم عاشوراء، ويحثنا عليه، ويتعاهدنا عنده، فلما فرض رمضان، لم يامرنا، ولم ينهنا، ولم يتعاهدنا عنده ".
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حکم فرماتے تھے عاشورے کے روزے کا اور اس کی ترغیب دیتے تھے اور اس کا خیال رکھتے تھے وہ ہمارے لیے پھر رمضان فرض ہوا، نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (عاشورے کے روزے) کا حکم فرمایا اور نہ اس سے منع کیا نہ اس کا خیال رکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لیے۔