حدثنا حرملة بن يحيى ، اخبرنا ابن وهب ، اخبرني يونس ، عن ابن شهاب ، اخبرني عروة بن الزبير ، ان عائشة رضي الله عنها، قالت: " كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يامر بصيامه قبل ان يفرض رمضان، فلما فرض رمضان، كان من شاء صام يوم عاشوراء، ومن شاء افطر ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حکم فرماتے تھے اس کے روزے کا (یعنی عاشورے کا) جب رمضان فرض نہیں ہوا تھا پھر جب رمضان فرض ہوا تو یہ حکم ہوا کہ جس کا جی چاہے وہ عاشورے کا روزہ رکھے اور جس کا جی چاہے نہ رکھے۔