وحدثنا وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابو خالد الاحمر ، عن حميد ، قال: خرجت فصمت، فقالوا لي: اعد، قال: فقلت: إن انسا اخبرني: " ان اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم كانوا يسافرون، فلا يعيب الصائم على المفطر، ولا المفطر على الصائم "، فلقيت ابن ابي مليكة فاخبرني، عن عائشة رضي الله عنها، بمثله.
حمید نے کہا: نکلا میں سفر میں اور میں نے روزہ رکھا تو لوگوں نے کہا: تم دوبارہ روزہ رکھو (یعنی سفر کا روزہ صحیح نہیں ہوا) تو میں نے کہا: سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے مجھے خبر دی ہے کہ اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر کرتے تھے اور صائم مفطر پر طعنہ نہ کرتا تھا نہ مفطر صائم پر اور پھر ملا میں ابن ابی ملیکہ سے اور خبر دی مجھے انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مثل اس کی۔