وحدثناه احمد بن عثمان النوفلي ، حدثنا ابو داود ، حدثنا شعبة بهذا الإسناد نحوه، وزاد قال شعبة: وكان يبلغني عن يحيى بن ابي كثير، انه كان يزيد في هذا الحديث، وفي هذا الإسناد انه قال: " عليكم برخصة الله الذي رخص لكم "، قال: فلما سالته لم يحفظه.
شعبہ سے اسی اسناد سے مانند اسی کے مروی ہے اور زیادہ کہا شعبہ نے کہ مجھے خبر لگی ہے یحییٰ بن ابی کثیر سے کہ وہ زیادہ کرتے تھے اس حدیث میں اور اس اسناد میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی رخصت قبول کرو جو تمہارے لیے دی ہے۔“ اور کہا راوی نے پھر جب میں نے ان سے پوچھا تو انہیں یاد نہیں رہا۔