حدثنا يحيى بن يحيى ، ومحمد بن رمح ، قالا: اخبرنا الليث . ح وحدثنا قتيبة ، حدثنا ليث ، عن ابن شهاب ، عن حميد بن عبد الرحمن بن عوف ، عن ابي هريرة رضي الله عنه، ان رجلا وقع بامراته في رمضان، فاستفتى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن ذلك، فقال: " هل تجد رقبة؟، قال: لا، قال: وهل تستطيع صيام شهرين؟، قال: لا، قال: فاطعم ستين مسكينا "،
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ایک شخص جماع کر بیٹھا رمضان میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو ایک غلام یا لونڈی آزاد کر سکتا ہے؟“ اس نے کہا نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو مہینے کے روزے رکھ سکتا ہے؟“ اس نے کہا نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا دے۔“