حدثنا إسحاق بن إبراهيم ، اخبرنا جرير ، عن منصور ، عن محمد بن مسلم الزهري بهذا الإسناد، مثل رواية ابن عيينة، وقال: بعرق فيه تمر وهو الزنبيل، ولم يذكر: فضحك النبي صلى الله عليه وسلم حتى بدت انيابه.
محمد بن مسلم زہری نے اسی اسناد سے یہی حدیث روایت کی جیسے ابن عیینہ نے روایت کی اور کہا: اس میں ایک عرق (یعنی ٹوکرا) اور وہ ہی زنبیل ہے اور اس میں نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہنسی کا ذکر نہیں۔