وحدثنا إسحاق بن إبراهيم ، وعثمان بن ابي شيبة جميعا، عن عبدة ، قال إسحاق: اخبرنا عبدة بن سليمان، عن هشام بن عروة ، عن ابيه ، عن عائشة رضي الله عنها، قالت: نهاهم النبي صلى الله عليه وسلم عن الوصال رحمة لهم، فقالوا: إنك تواصل، قال: " إني لست كهيئتكم، إني يطعمني ربي ويسقيني ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا لوگوں کو وصال سے، رحمت کی نظر سے اور عرض کی لوگوں نے کہ آپ تو وصال فرماتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہاری طرح کا نہیں ہوں، مجھے تو کھلاتا ہے رب میرا اور پلاتا ہے (یہاں پر مؤلف رحمہ اللہ نے بیاض چھوڑ دی ہے)۔