حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا وكيع ، عن هشام ، عن قتادة ، عن انس ، عن زيد بن ثابت رضي الله عنه، قال: " تسحرنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم، ثم قمنا إلى الصلاة "، قلت: " كم كان قدر ما بينهما؟ " قال: " خمسين آية "،
سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہا: سحری کھائی ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پھر کھڑے ہوئے نماز صبح کو میں نے کہا: دونوں کے بیچ میں کتنی دیر ہوئی۔ انہوں نے کہا: پچاس آیت کے موافق۔