حدثنا شيبان بن فروخ ، حدثنا عبد الوارث ، عن عبد الله بن سوادة القشيري ، حدثني والدي ، انه سمع سمرة بن جندب ، يقول: سمعت محمدا صلى الله عليه وسلم، يقول: " لا يغرن احدكم نداء بلال من السحور، ولا هذا البياض حتى يستطير ".
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیٹے جندب کے، کہتے تھے کہ میں نے سنا ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ فرماتے تھے: ”کوئی بلال کی اذان سے دھوکا کھا کر سحر کھانے سے باز نہ رہے اور نہ یہ سفیدی (جو نیزے کی طرح بلند ہے کہ صبح ہے بلکہ صبح وہ ہے)جو پھیلی ہو۔“