حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا محمد بن بشر ، حدثنا إسماعيل بن ابي خالد ، حدثني محمد بن سعد ، عن سعد بن ابي وقاص رضي الله عنه، قال: ضرب رسول الله صلى الله عليه وسلم بيده على الاخرى، فقال: " الشهر هكذا وهكذا، ثم نقص في الثالثة إصبعا ".
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مارا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک ہاتھ کو دوسرے ہاتھ پر اور فرمایا: ” کہ مہینہ اس طرح اور اس طرح ہوتا ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ ایک انگلی کم کر لی۔