كِتَاب الزَّكَاةِ زکاۃ کے احکام و مسائل

حدثنا الحسن بن علي الحلواني ، وعبد بن حميد ، قالا: حدثنا يعقوب وهو ابن إبراهيم بن سعد ، حدثنا ابي ، عن صالح ، عن ابن شهاب ، اخبرني عامر بن سعد ، عن ابيه سعد ، انه اعطى رسول الله صلى الله عليه وسلم رهطا وانا جالس فيهم، قال: فترك رسول الله صلى الله عليه وسلم منهم رجلا لم يعطه وهو اعجبهم إلي، فقمت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فساررته فقلت: يا رسول الله ما لك عن فلان والله إني لاراه مؤمنا؟، قال: " او مسلما " فسكت قليلا، ثم غلبني ما اعلم منه، فقلت: يا رسول الله ما لك عن فلان فوالله إني لاراه مؤمنا؟، قال: " او مسلما " فسكت قليلا، ثم غلبني ما اعلم منه، فقلت: يا رسول الله ما لك عن فلان فوالله إني لاراه مؤمنا؟، قال: " او مسلما "، قال: " إني لاعطي الرجل، وغيره احب إلي منه، خشية ان يكب في النار على وجهه "، وفي حديث الحلواني تكرير القول مرتين،

‏‏‏‏ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چند لوگوں کو کچھ مال دیا اور میں بھی ان میں ایک بیٹھا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو چھوڑ دیا جو میرے نزدیک ان سب سے اچھا تھا، سو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے کھڑا ہوا اور عرض کی کہ یا رسول اللہ! میں اس کو مؤمن سمجھتا ہوں، آپ اس کو کیوں نہیں دیتے، میں اسے اللہ کی قسم! مؤمن جانتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شاید مسلم ہو۔ پھر میں تھوڑی دیر چپ رہا اور پھر اس کی خوبی نے جو مجھے معلوم تھی غلبہ کیا اور میں نے پھر عرض کی کہ یارسول اللہ! آپ اسے کیوں نہیں دیتے، اس کو اللہ کی قسم! میں مؤمن جانتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شاید مسلم ہو۔ پھر میں چپ ہو رہا اور پھر اس کی خوبی نے جو مجھے معلوم تھی مجھ پر غلبہ کیا اور میں نے پھر عرض کی کہ یا رسول اللہ! آپ اسے کیوں نہیں دیتے، اللہ کی قسم! میں اسے مؤمن جانتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شاید مسلم ہو۔ پھر تیسری بار میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ میں اکثر ایک کو دیتا ہوں اور دوسرا میرے نزدیک اس سے اچھا ہوتا ہے اس خیال سے کہ اگر میں اسے نہ دوں گا تو یہ اوندھے منہ دوزخ میں چلا جائے گا۔ اور حلوانی کی روایت میں وہ قول جو تین بار مروی ہوا دو ہی بار ہے۔

صحيح مسلم # 2433
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp