وحدثني زهير بن حرب ، وهارون بن عبد الله ، قالا: حدثنا حجاج بن محمد ، عن ابن جريج ، قال: سمعت عطاء ، يقول: سمعت ابن عباس ، يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " لو ان لابن آدم ملء واد مالا، لاحب ان يكون إليه مثله، ولا يملا نفس ابن آدم إلا التراب، والله يتوب على من تاب "، قال ابن عباس: فلا ادري امن القرآن هو ام لا، وفي رواية زهير، قال: فلا ادري امن القرآن، لم يذكر ابن عباس.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ ”اگر آدمی کا ایک میدان مال سے بھرا ہو تو بھی چاہے گا کہ اسی کے برابر اور ہو اور آدمی کا جی کسی چیز سے نہیں بھرتا سوا مٹی کے اور رجوع ہوتا ہے اللہ کا اس پر جو توبہ کرے۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: میں نہیں جانتا کہ یہ قرآن میں سے ہے یا نہیں اور زہیر کی روایت میں یہ ہے کہ میں نہیں جانتا قرآن میں سے ہے اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا نام نہیں لیا۔