حدثنا قتيبة بن سعيد ، حدثنا ليث ، عن بكير ، عن بسر بن سعيد ، عن ابن الساعدي المالكي ، انه قال: استعملني عمر بن الخطاب رضي الله عنه على الصدقة، فلما فرغت منها واديتها إليه، امر لي بعمالة، فقلت: إنما عملت لله واجري على الله، فقال: خذ ما اعطيت فإني عملت على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم فعملني، فقلت مثل قولك، فقال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا اعطيت شيئا من غير ان تسال فكل وتصدق "،
ابن ساعدی سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: مجھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے صدقہ کا عامل کیا، جب میں فارغ ہوا اور صدقہ کا مال ان کو لا کر دے دیا تو مجھے کچھ لینے کا حکم کیا۔ میں نے کہا: میں نے تو اللہ کے واسطے یہ کام کیا ہے اور مزدوری میری اللہ پر ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں جو دیتا ہوں لے لو ایک بار میں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں صدقہ اکھٹا کیا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بھی کچھ اجرت دی اور میں نے ایسا ہی کہا جیسے تم نے کہا، سو مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بغیر مانگے تمہیں کچھ ملے تو کھاؤ اور صدقہ دو۔“