وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا عبد الاعلى بن عبد الاعلى ، عن معمر ، عن عبد الله بن مسلم اخي الزهري، عن حمزة بن عبد الله ، عن ابيه ، ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " لا تزال المسالة باحدكم حتى يلقى الله، وليس في وجهه مزعة لحم "،
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمیشہ تم میں کا آدمی مانگتا رہے گا یہاں تک کہ اللہ سے ملے گا اور اس کے منہ پر ایک ٹکڑا بھی گوشت کا نہ ہو گا۔“ (یعنی حشر میں)۔