كِتَاب الزَّكَاةِ زکاۃ کے احکام و مسائل

وحدثني محمد بن حاتم ، وهارون بن عبد الله ، قالا: حدثنا حجاج بن محمد ، قال: قال ابن جريج : اخبرني ابن ابي مليكة ، ان عباد بن عبد الله بن الزبير اخبره، عن اسماء بنت ابي بكر ، انها جاءت النبي صلى الله عليه وسلم، فقالت: يا نبي الله ليس لي شيء، إلا ما ادخل علي الزبير، فهل علي جناح ان ارضخ مما يدخل علي؟، فقال: " ارضخي ما استطعت، ولا توعي فيوعي الله عليك ".

‏‏‏‏ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی آئیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اور عرض کی کہ یا رسول اللہ! میرے پاس تو کچھ بھی نہیں مگر جو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ مجھے دیتے ہیں تو کیا گناہ ہو گا اگر میں اس میں سے کچھ صدقہ دوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جتنا تم دے سکو، اتنا دو اور سینت کر نہ رکھو نہیں تو اللہ بھی تمہیں نہ دے گا سینت کر رکھے گا۔

صحيح مسلم # 2378
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp