حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن شقيق ، عن مسروق ، عن عائشة ، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا انفقت المراة من بيت زوجها غير مفسدة، كان لها اجرها، وله مثله بما اكتسب، ولها بما انفقت، وللخازن مثل ذلك، من غير ان ينتقص من اجورهم شيئا "،
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب عورت اپنے خاوند کے گھر سے خرچ کرے بغیر فساد کے تو ہو گا واسطے عورت کے اجر اس کا اور واسطے خاوند کے مثل اس کی بہ سبب اس کے کمانے کے اور واسطے عورت کے بہ سبب اس کے خرچ کرنے کے اور خزانچی کو بھی مثل اس کی سوا اس بات کے کہ کم کیا جائے اجر ان کے سے کوئی چیز۔“