حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وابو عامر الاشعري ، وابن نمير ، وابو كريب كلهم، عن ابي اسامة ، قال ابو عامر: حدثنا ابو اسامة، حدثنا بريد ، عن جده ابي بردة ، عن ابي موسى ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " إن الخازن المسلم الامين الذي ينفذ، وربما قال: يعطي ما امر به فيعطيه كاملا موفرا، طيبة به نفسه، فيدفعه إلى الذي امر له به احد المتصدقين ".
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو خزانچی مسلمان امانت دار ہو جو خرچ کرتا ہو اور کبھی فرما دیتا ہو جس کا حکم ہوا ہو اور پوری رقم دیتا ہو (یعنی تحریر بٹہ رشوت نہ کاٹتا ہو) اور پوری خیرات دیتا ہو اپنے دل کی خوشی کے ساتھ اور جس کو حکم ہوا ہو اس کو پہنچائے وہ بھی ایک صدقہ دینے والا ہے۔“