حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وابن نمير ، قالا: حدثنا وكيع ، حدثنا شعبة . ح وحدثنا محمد بن المثنى واللفظ له، حدثنا محمد بن جعفر ، حدثنا شعبة ، عن معبد بن خالد ، قال: سمعت حارثة بن وهب ، يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " تصدقوا فيوشك الرجل يمشي بصدقته، فيقول الذي اعطيها لو جئتنا بها بالامس قبلتها، فاما الآن فلا حاجة لي بها، فلا يجد من يقبلها ".
سیدنا حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ کہتے تھے: سنا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ فرماتے تھے: ”صدقہ دو قریب ہے کہ ایسا وقت آ جائے گا کہ آدمی اپنا صدقہ لے کر نکلے گا اور جس کو دینے لگے گا وہ کہے گا اگر تم کل لاتے تو میں لے لیتا مگر آج تو مجھے حاجت نہیں ہے غرض کوئی نہ ملے گا جو اسے قبول کر لے۔“