كِتَاب الزَّكَاةِ زکاۃ کے احکام و مسائل

حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابو اسامة ، عن شعبة ، عن سعيد بن ابي بردة ، عن ابيه ، عن جده ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " على كل مسلم صدقة "، قيل: ارايت إن لم يجد؟، قال: يعتمل بيديه، فينفع نفسه ويتصدق، قال: قيل: ارايت إن لم يستطع؟، قال: يعين ذا الحاجة الملهوف "، قال: قيل له: ارايت إن لم يستطع؟، قال: يامر بالمعروف او الخير، قال: ارايت إن لم يفعل؟، قال: يمسك عن الشر فإنها صدقة "،

‏‏‏‏ سعید بن ابوبردہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، وہ دادا سے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ ہر مسلمان کے اوپر صدقہ ہے۔ پھر عرض کی کہ اگر نہ ہو سکے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے ہاتھ سے محنت کر کے کمائے اور اپنی جان کو نفع دے اور صدقہ بھی دے۔ پھر عرض کی: بھلا اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حاجت والے کو جو حسرت و افسوس کر رہا ہے مدد کرے۔ پھر عرض کی: بھلا اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دستور کی اور نیک بات سکھا دے۔ پھر عرض کی: بھلا اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو فرمایا: شر سے باز رہے کہ یہ بھی ایک صدقہ ہے۔

صحيح مسلم # 2333
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp