وحدثنا محمد بن عبد الله بن نمير ، حدثنا محمد بن بشر ، حدثنا هشام ، عن ابيه ، عن عائشة ، ان رجلا اتى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: يا رسول الله إن امي افتلتت نفسها ولم توص، واظنها لو تكلمت تصدقت، افلها اجر إن تصدقت عنها؟، قال: " نعم "،
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص آیا اور اس نے پوچھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے میری ماں فوراً مر گئی اور وصیت نہ کرنے پائی۔ اگر بولتی تو صدقہ دیتی، میں صدقہ دوں تو اسے ثواب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“