حدثنا حدثنا يحيى بن يحيى ، قال: قرات على مالك ، عن زيد بن اسلم ، عن عياض بن عبد الله بن سعد بن ابي سرح ، انه سمع ابا سعيد الخدري ، يقول: " كنا نخرج زكاة الفطر صاعا من طعام، او صاعا من شعير، او صاعا من تمر، او صاعا من اقط، او صاعا من زبيب ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم صدقہ فطر نکالتے تھے (یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں) ایک صاع طعام کا (یعنی گیہوں کا) یا ایک صاع جَو کا یا کھجور کا یا پنیر کا یا انگور کا۔