حدثنا عون بن سلام الكوفي ، اخبرنا زهير ، عن سماك ، عن جابر بن سمرة ، قال: " اتي النبي صلى الله عليه وسلم برجل قتل نفسه بمشاقص، فلم يصل عليه ".
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص کو لایا گیا جس نے اپنے آپ کو ایک چوڑے تیر سے مار ڈالا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر نماز نہ پڑھی۔