حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وزهير بن حرب ، قالا: حدثنا محمد بن عبيد ، عن يزيد بن كيسان ، عن ابي حازم ، عن ابي هريرة ، قال: زار النبي صلى الله عليه وسلم قبر امه، فبكى وابكى من حوله، فقال: " استاذنت ربي في ان استغفر لها فلم يؤذن لي، واستاذنته في ان ازور قبرها فاذن لي، فزوروا القبور فإنها تذكر الموت ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: زیارت کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی والدہ کی قبر کی پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم روئے اور جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے ان کو رلایا پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے رب سے اجازت مانگی اپنی ماں کی بخشش مانگنے کی تو مجھے اجازت نہ ملی، پھر میں نے قبر کی زیارت کی اجازت مانگی تو مجھے اجازت مل گئی پس تم بھی قبر کی زیارت کیا کرو کیونکہ یہ تمہیں موت یاد کراتی ہے۔