وحدثنا يحيى بن يحيى التميمي ، اخبرنا عبد الوارث بن سعيد ، عن حسين بن ذكوان ، قال: حدثني عبد الله بن بريدة ، عن سمرة بن جندب ، قال: " صليت خلف النبي صلى الله عليه وسلم وصلى على ام كعب، ماتت وهي نفساء، فقام رسول الله صلى الله عليه وسلم للصلاة عليها وسطها "،
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا کعب رضی اللہ عنہ کی ماں پر نماز پڑھی اور وہ نفاس میں تھیں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی کمر کے برابر کھڑے ہوئے۔