وحدثنا قتيبة بن سعيد ، حدثنا ليث . ح وحدثنا محمد بن رمح بن المهاجر واللفظ له، حدثنا الليث ، عن يحيى بن سعيد ، عن واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ ، انه قال: رآني نافع بن جبير ونحن في جنازة قائما، وقد جلس ينتظر ان توضع الجنازة، فقال لي: ما يقيمك؟، فقلت: انتظر ان توضع الجنازة لما يحدث ابو سعيد الخدري ، فقال نافع : فإن مسعود بن الحكم حدثني، عن علي بن ابي طالب ، انه قال: " قام رسول الله صلى الله عليه وسلم ثم قعد ".
واقد نے کہا کہ مجھ کو نافع نے دیکھا کہ میں ایک جنازہ کے ساتھ کھڑا تھا اور وہ بیٹھے ہوئے انتظار کرتے تھے جنازہ کے اترنے کا، سو انہوں نے مجھ سے کہا کہ تم کس کے منتظر کھڑے ہو؟ میں نے کہا: میں منتظر ہوں جنازہ رکھنے کا، اس حدیث کے خیال سے جو روایت کی سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے تو نافع نے کہا کہ مسعود بن الحکم نے روایت کی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے پھر بیٹھ گئے۔