كِتَاب الْجَنَائِزِ جنازے کے احکام و مسائل

حدثنا حدثنا حسن بن الربيع ، ومحمد بن عبد الله بن نمير ، قالا: حدثنا عبد الله بن إدريس ، عن الشيباني ، عن الشعبي ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم: " صلى على قبر بعد ما دفن، فكبر عليه اربعا "، قال الشيباني: فقلت للشعبي: من حدثك بهذا؟، قال: الثقة عبد الله بن عباس ، هذا لفظ حديث حسن، وفي رواية ابن نمير، قال: " انتهى رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى قبر رطب، فصلى عليه وصفوا خلفه، وكبر اربعا "، قلت لعامر: من حدثك؟، قال: الثقة من شهده ابن عباس،

‏‏‏‏ شعبی نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک قبر پر نماز پڑھی، میت کے دفن کے بعد اور چار تکبیریں کہیں۔ شیبانی نے شعبی سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث کیس نے بیان کی؟ انہوں نے کہا: ایک معتبر نے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے۔ یہ لفظ حسن کی حدیث کے ہیں۔ اور ابن نمیر کی روایت میں ہے کہ پہنچے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک تازہ قبر پر اور نماز پڑھی اس پر۔ اور لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صف باندھی اور چار تکبیریں کہیں۔ میں نے عامر سے پوچھا، کس نے تم سے کہا؟ انہوں نے کہا: ایک ثقہ نے جن کے پاس سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما آئے تھے۔

صحيح مسلم # 2211
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp