حدثنا الحسن بن عيسى ، حدثنا ابن المبارك ، اخبرنا سلام بن ابي مطيع ، عن ايوب ، عن ابي قلابة ، عن عبد الله بن يزيد رضيع عائشة، عن عائشة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " ما من ميت تصلي عليه امة من المسلمين يبلغون مائة، كلهم يشفعون له إلا شفعوا فيه "، قال: فحدثت به شعيب بن الحبحاب ، فقال: حدثني به انس بن مالك ، عن النبي صلى الله عليه وسلم.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی مردہ ایسا نہیں کہ اس پر ایک گروہ مسلمانوں کا نماز پڑھے جس کی گنتی سو تک پہنچتی ہو اور پھر سب اس کی شفاعت کریں (یعنی اللہ سے اس کی مغفرت کی دعا کریں) مگر ضرور ان کی شفاعت قبول ہو گی۔ راوی نے کہا: میں یہ روایت شعیب بن جحاب سے بیان کی تو انہوں نے کہا: مجھ سے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے۔