وحدثنا محمد بن بشار ، حدثنا يحيى يعني ابن سعيد ، حدثنا شعبة ، حدثني قتادة ، عن سالم بن ابي الجعد ، عن معدان بن ابي طلحة اليعمري ، عن ثوبان مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " من صلى على جنازة فله قيراط، فإن شهد دفنها فله قيراطان، القيراط مثل احد "،
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں جو آزاد کردہ غلام ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جنازے کی نماز پڑھی اس کے لیے ایک قیراط ہے اگر وہ اس کی تدفین تک موجود رہا تو اس کے لیے دو قیراط ہیں ایک قیراط احد پہاڑ کی مثل ہے۔“