حدثني محمد بن حاتم ، حدثنا يحيى بن سعيد ، عن يزيد بن كيسان ، حدثني ابو حازم ، عن ابي هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " من صلى على جنازة فله قيراط، ومن اتبعها حتى توضع في القبر فقيراطان "، قال: قلت: يا ابا هريرة وما القيراط؟، قال: مثل احد.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جنازہ پڑھا اس کے لیے ایک قیراط اجر ہے اور جو قبر میں ڈالنے تک ساتھ رہا اس کے لیے دو قیراط۔“ ان کے شاگرد پوچھتے ہیں اے ابوہریرہ! قیراط کیا ہے؟ انہوں نے کہا: احد کے برابر ہے۔