وحدثني محمد بن حاتم ، حدثنا بهز ، حدثنا وهيب ، حدثني سهيل ، عن ابيه ، عن ابي هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " من صلى على جنازة، ولم يتبعها فله قيراط، فإن تبعها فله قيراطان "، قيل: وما القيراطان؟، قال: اصغرهما مثل احد ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ ”جو جنازہ کی نماز پڑھے اور ساتھ نہ جائے، اس کو ایک قیراط ہے اور جو ساتھ جائے اس کو دو قیراط ہیں۔“ کسی نے پوچھا: دو قیراط کیا ہیں؟ فرمایا: ”چھوٹا ان میں سے احد کے برابر ہے۔“