حدثنا إسحاق بن إبراهيم ، اخبرنا اسباط ، حدثنا هشام ، عن حفصة ، عن ام عطية ، قالت: " اخذ علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم في البيعة الا تنحن، فما وفت منا غير خمس، منهن ام سليم ".
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے بیعت لی اور اس میں یہ بات بھی تھی کہ نوحہ نہیں کرنا پس اس بات پر ہم میں سے صرف پانچ نے وفا کی ان میں سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا بھی تھیں۔