حدثني ابو الربيع الزهراني ، حدثنا حماد ، حدثنا ايوب ، عن محمد ، عن ام عطية ، قالت: " اخذ علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم مع البيعة الا ننوح، فما وفت منا امراة إلا خمس: ام سليم، وام العلاء، وابنة ابي سبرة امراة معاذ او ابنة ابي سبرة، وامراة معاذ ".
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے بیعت کے ساتھ اقرار کیا کہ ہم نوحہ نہ کریں تو کسی نے اقرار کو پورا نہ کیا مگر پانچ عورتوں نے ام سلیم رضی اللہ عنہا اور ام علاء رضی اللہ عنہا اور ابوسیرہ کی بیٹی جو عورت تھیں سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کی یا یوں کہا کہ ابوسیرہ کی بیٹی اور معاذ کی بی بی رضی اللہ عنہا۔