حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا وكيع ، عن سعيد بن عبيد الطائي ، ومحمد بن قيس ، عن علي بن ربيعة ، قال: اول من نيح عليه بالكوفة قرظة بن كعب، فقال المغيرة بن شعبة سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " من نيح عليه فإنه يعذب بما نيح عليه يوم القيامة ".
علی بن ربیعہ نے کہا پہلے جس پر کوفہ میں نوحہ ہوا وہ کعب کا بیٹا قرظہ تھا اور سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے سن کر کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ ”جس پر نوحہ کیا جائے اس کو اس کے سبب سے قیامت کے دن عذاب ہو گا۔“