وحدثني علي بن حجر السعدي ، حدثنا علي بن مسهر ، عن الاعمش ، عن ابي صالح ، عن ابن عمر ، قال: لما طعن عمر اغمي عليه، فصيح عليه، فلما افاق قال: اما علمتم ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " إن الميت ليعذب ببكاء الحي ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ زخمی ہوئے بے ہوش ہو گئے اور لوگ ان پر چیخ کر رونے لگے۔ پھر جب ان کو ہوش ہوا تو انہوں نے فرمایا کہ تم کو معلوم نہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”زندہ کے رونے سے میت پر عذاب ہوتا ہے۔“