حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، ومحمد بن عبد الله بن نمير ، جميعا، عن ابن بشر ، قال ابو بكر: حدثنا محمد بن بشر العبدي ، عن عبيد الله بن عمر ، قال: حدثنا نافع ، عن عبد الله ، ان حفصة بكت على عمر ، فقال: مهلا يا بنية، الم تعلمي ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " إن الميت يعذب ببكاء اهله عليه ".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا رونے لگیں (یہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی تھیں) تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میری بیٹی! چپ رہو۔ کیا تم نہیں جانتی ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”مردہ پر اس کے گھر والوں کے اس پر رونے سے عذاب ہوتا ہے۔“