حدثنا محمد بن بشار العبدي ، حدثنا محمد يعني ابن جعفر ، حدثنا شعبة ، عن ثابت ، قال: سمعت انس بن مالك ، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " الصبر عند الصدمة الاولى ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صبر وہی ہے جو صدمہ کے شروع میں ہو۔“ (اس لیے کہ آخر میں تو ہر ایک کو صبر آ ہی جاتا ہے مثل ہے شام کے مردے کو کب روئے)۔