وحدثنا محمد بن رافع ، حدثنا عبد الرزاق ، اخبرنا ابن جريج ، عن العلاء بن يعقوب ، قال: اخبرني ابي ، انه سمع ابا هريرة ، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " الم تروا الإنسان إذا مات شخص بصره "، قالوا: بلى، قال: " فذلك حين يتبع بصره نفسه ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”آدمی کو دیکھو کہ جب مر جاتا ہے تو آنکھیں کھلی رہ جاتی ہیں۔“ لوگوں نے کہا: ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا سبب یہ ہے کہ اس کی نگاہ جان کے پیچھے جاتی ہے۔“