وحدثنا محمد بن موسى القطان الواسطي ، حدثنا المثنى بن معاذ بن معاذ ، حدثنا ابي ، حدثنا عبيد الله بن الحسن ، حدثنا خالد الحذاء بهذا الإسناد نحوه، غير انه قال: " واخلفه في تركته "، وقال: " اللهم اوسع له في قبره "، ولم يقل افسح له، وزاد قال خالد الحذاء: " ودعوة اخرى سابعة نسيتها ".
خالد الخداء نے اسی اسناد سے، مانند اوپر کی روایت کے اور اس میں یہ کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا میں عرض کیا: «وَاخْلُفْهُ فِى تَرِكَتِهِ» ”یا اللہ! خلیفہ ہو تو ان کے بال بچوں میں جو یہ چھوڑ مرے ہیں۔“ اور کہا کہ «اللَّهُمَّ أَوْسِعْ لَهُ فِى قَبْرِهِ» ”یا اللہ! ان کی قبر چوڑی کر۔“ اور «افْسَحْ» کا لفظ نہیں کہا اور یہ بھی زیادہ کیا کہ خالد نے کہا اور ایک دعا کی ساتویں چیز کے لئے کہ وہ میں بھول گیا۔