حدثني ابو الربيع الزهراني ، حدثنا حماد ، حدثنا ايوب ، عن محمد ، عن ام عطية ، قالت: " امرنا تعني النبي صلى الله عليه وسلم ان نخرج في العيدين: العواتق وذوات الخدور، وامر الحيض ان يعتزلن مصلى المسلمين ".
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ ہم کو حکم دیا یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ہم عیدین میں لے جائیں جوان کنواری لڑکیوں اور پردہ نشین عورتوں کو اور حکم دیا کہ حیض والیاں مسلمانوں کی نماز کی جگہ سے ذرا دور رہیں۔