كِتَاب الْجُمُعَةِ جمعہ کے احکام و مسائل

وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وعمرو الناقد ، قالا: حدثنا عبد الله بن إدريس ، عن سهيل ، عن ابيه ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا صليتم بعد الجمعة، فصلوا اربعا ". زاد عمرو في روايته، قال ابن إدريس : قال سهيل : " فإن عجل بك شيء، فصل ركعتين في المسجد، وركعتين إذا رجعت ".

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم جمعہ پڑھ چکو تو چار رکعت پڑھ لو۔ عمرو نے اپنی روایت میں یہ زیادہ کیا کہ ابن ادریس نے کہا، سہیل نے کہا: اگر تم کو کچھ جلدی ہو تو مسجد میں دو رکعت اور گھر میں لوٹ کر دو رکعت پڑھ لو۔

صحيح مسلم # 2037
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp