وحدثنا إسحاق بن إبراهيم ، وعلي بن خشرم ، كلاهما، عن عيسى بن يونس ، قال ابن خشرم: اخبرنا عيسى ، عن الاعمش ، عن ابي سفيان ، عن جابر بن عبد الله ، قال: جاء سليك الغطفاني يوم الجمعة، ورسول الله صلى الله عليه وسلم يخطب فجلس، فقال له " يا سليك قم فاركع ركعتين، وتجوز فيهما "، ثم قال: " إذا جاء احدكم يوم الجمعة والإمام يخطب فليركع ركعتين وليتجوز فيهما ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: سلیک آئے جمعہ کو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ پڑھ رہے تھے اور وہ آ کر بیٹھ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے سلیک! اٹھو اور دو رکعت پڑھ لو، اور مختصر پڑھ لو، پھر فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی آئے جمعہ کے دن اور امام خطبہ پڑھتا ہو تو ضروری ہے دو رکعت مختصر ادا کرے۔“