وحدثنا يحيى بن يحيى ، وحسن بن الربيع ، وابو بكر بن ابي شيبة ، قال يحيى: اخبرنا، وقال الآخران: حدثنا ابو الاحوص ، عن سماك ، عن جابر بن سمرة ، قال: " كانت للنبي صلى الله عليه وسلم خطبتان، يجلس بينهما يقرا القرآن، ويذكر الناس ".
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ دو خطبے پڑھا کرتے تھے اور ان کے بیچ میں بیٹھتے تھے اور خطبوں میں قران شریف پڑھتے اور لوگوں کو نصیحت کرتے۔