وحدثنا إسحاق بن إبراهيم ، اخبرنا هشام بن عبد الملك ، حدثنا يعلى بن الحارث ، عن إياس بن سلمة بن الاكوع ، عن ابيه ، قال: " كنا نصلي مع رسول الله صلى الله عليه وسلم الجمعة فنرجع، وما نجد للحيطان فيئا نستظل به ".
سیدنا ایاس بن سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ نے اپنے باپ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم نماز پڑھتے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اور جب لوٹتے تھے (یعنی بعد نماز جمعہ کے) تو دیواروں کا سایہ نہ پاتے تھے کہ جس کی آڑ میں آئیں۔