وحدثنا يحيى بن يحيى ، وإسحاق بن إبراهيم ، قالا: اخبرنا وكيع ، عن يعلى بن الحارث المحاربي ، عن إياس بن سلمة بن الاكوع ، عن ابيه ، قال: " كنا نجمع مع رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا زالت الشمس، ثم نرجع نتتبع الفيء ".
سیدنا ایاس بن سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ نے اپنے باپ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: ہم جمعہ پڑھتے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جب سورج ڈھل جاتا تھا، پھر لوٹتے تھے، سایہ ڈھونڈھتے ہوئے (یعنی دیواروں کا سایہ نہ ہوتا تھا)۔