وحدثنا عبد الله بن مسلمة بن قعنب ، ويحيى بن يحيى ، وعلي بن حجر ، قال يحيى : اخبرنا، وقال الآخران: حدثنا عبد العزيز بن ابي حازم ، عن ابيه ، عن سهل ، قال: " ما كنا، نقيل ولا نتغدى، إلا بعد الجمعة ". زاد ابن حجر: في عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم.
سہل نے کہا: ہم دوپہر کا سونا نہ سوتے اور دن چڑھے کا کھانا نہ کھاتے تھے مگر نماز جمعہ کے بعد۔ ابن حجر رحمہ اللہ نے اپنی روایت میں یہ بات زیادہ کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں۔