وحدثنا يحيى بن يحيى ، وابو بكر بن ابي شيبة ، وابو كريب ، قال يحيى: اخبرنا، وقال لآخران: حدثنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن ابي صالح ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من توضا فاحسن الوضوء، ثم اتى الجمعة فاستمع وانصت، غفر له ما بينه وبين الجمعة، وزيادة ثلاثة ايام، ومن مس الحصى فقد لغا ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو وضو کرے اور خوب وضو کرے، پھر جمعہ میں آئے خطبہ سنے اور چپ رہے، اس کے اس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک کے گناہ بخشے جائیں گے۔ اور تین دن کے اور زیادہ اور جو کنکریوں سے کھلیے اس نے بے فائدہ کام کیا۔“