وحدثني ابو الطاهر ، وعلي بن خشرم ، قالا: اخبرنا ابن وهب ، عن مخرمة بن بكير . ح وحدثنا هارون بن سعيد الايلي ، واحمد بن عيسى ، قالا: حدثنا ابن وهب ، اخبرنا مخرمة ، عن ابيه ، عن ابي بردة بن ابي موسى الاشعري ، قال: قال لي عبد الله بن عمر: اسمعت اباك يحدث، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم في شان ساعة الجمعة؟ قال: قلت: نعم، سمعته يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " هي ما بين ان يجلس الإمام إلى ان تقضى الصلاة ".
ابوبردہ نے کہا: مجھ سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ تم نے اپنے باپ سے جمعہ کی ساعت کے باب میں کچھ سنا ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ بیان کرتے ہوں؟ میں نے کہا کہ ہاں، میں نے ان سے سنا ہے کہ وہ کہتے تھے سنا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ فرماتے تھے: ”وہ گھڑی اس وقت میں ہے کہ امام بیٹھے (یعنی منبر پر) نماز کے ختم ہونے تک۔“