حدثنا زهير بن حرب ، حدثنا إسماعيل بن إبراهيم ، حدثنا ايوب ، عن محمد ، عن ابي هريرة ، قال: قال ابو القاسم صلى الله عليه وسلم " إن في الجمعة لساعة لا يوافقها مسلم قائم يصلي، يسال الله خيرا إلا اعطاه إياه "، وقال: بيده يقللها يزهدها.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ میں ایک ساعت ایسی ہے کہ جو مسلمان اس وقت کھڑا نماز پڑھتا ہو اور اللہ سے کوئی چیز مانگے تو اللہ تعالیٰ بے شک اس کو عطا کرے۔“ اور اپنے ہاتھ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ کیا کہ وہ بہت تھوڑی ہے اور اس کی بے رغبتی دلاتے تھے۔